24 جنوری 2015 - 10:10
غزہ میں صدائے لبیک یا رسول اللہ گونج اٹھی+تصاویر

فلسطین میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افراد نے فرانسیسی رسالے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ پٹی میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کے شان رسالت میں کئے گئے گستانہ اقدام کے خلاف پرزور مظاہرہ کیا۔
غزہ کے شمالی علاقے میں واقع مسجد جیالیا سے نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے اس مظاہرے میں فلسطینی عوام کے علاوہ حماس کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے مغربی حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے کے ادیان کی توہین کرنے والے عناصر پر پابندی عائد کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲